آج مورخہ 2021-03-18 بروز جمعرات پریم یونین کی مرکزی عاملہ کے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دُعائوں، محبت اور شفقت کے ساتھ مجھے پریم یونین کی صدارت کیلئے منتخب کیا۔ اللہ ربُ العزت مجھے استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔ میں انشاء اللہ حافظ سلمان بٹ کے گلشن کی دل و جان سے چوکیداری کروں گا۔

ڈی ایس آفس لاہور کی مسجد میں حافظ سلمان بٹ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و اجتماعی دُعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ناصر خلیلی سمیت پریم یونین کے عہدیداران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔