سیکنڈ سی ای او گولڈ کپ انٹرڈیپارٹمنٹ کے تیسرے دن کے مہمان خصوصی ایڈیشنل جنرل مینیجر مکینیکل جناب شیخ سلمان تھے۔ یاد رہے شیخ سلمان صاحب خود بھی سپورٹسمین ہیں اور سپورٹسمینوں کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں۔ اُن کے ہمراہ مینیجر پاکستان ریلوے ویٹ لفٹنگ ٹیم شیخ محمد انور، سیکرٹری سپورٹس بورڈ طارق محمود، سیکرٹری امجد امین بٹ، اقبال بٹ اور راشد ملک سمیت دیگر عہدیداران موجود ہیں۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیخ سلمان صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔

سیکنڈ سی ای او گولڈ کپ انٹرڈیپارٹمنٹ کے دوسرے دن کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور جناب عامر نثار چوہدری تھے۔ اُن کے ہمراہ ڈی ایس او لاہور سخاوت علی، مینیجر پاکستان ریلوے ویٹ لفٹنگ ٹیم شیخ محمد انور، سیکرٹری سپورٹس بورڈ طارق محمود، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو حافظ عمران بٹ، سیکرٹری امجد امین بٹ اور دیگر عہدیداران موجود ہیں۔

سی ای او گولڈ کپ پاکستان ریلوے انٹر ڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 2020-11-06 کے دوسرے دن کے اختتام کے موقع پر ڈی ایس او ورکشاپ عاصم کھوکھر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو حافظ عمران بٹ، ریلوے سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری طارق محمود، ریلوے ویٹ لفٹنگ ٹیم کے مینیجر شیخ محمد انور، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور ہائیر ایجوکیشن کے عہدیداران موجود ہیں۔

پاکستان فٹ بال بی ڈویژن نیشنل فٹ بال لیگ کراچی۔ پاکستان ریلوے بمقابلہ پاکستان پولیس۔ مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی جناب ارشد اسلام خٹک، پاکستان ریلوے فٹ بال ٹیم کے مینیجر شیخ محمد انور، کوچ عمر فاروق، اسسٹنٹ کوچ ذوالفقار علی بھٹو موجود ہیں۔ یہ میچ پاکستان ریلوے نے 1-5 سے جیت لیا۔