ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ کا فائنل میچ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ہیومین رائٹس کمیٹی لاہور ہائیکورٹ رانا منصور علی اور ڈپٹی سیکرٹری پاکستان فٹبال فیڈریشن حارث جمیل عالم خان تھے۔ اس موقع پر لیجنڈ فٹبالر حافظ سلمان بٹ، صدر ڈی ایف اے لاہور ذوالفقار چوہدری، سیکرٹری تنویر ضیاء بٹ، سابق قومی کپتان محمد ایاز اور شیخ محمد انور موجود تھے۔

ایبٹ آباد میں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان ریلوے نے 49 سال بعد تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدر ہمدان نذیر، ڈی ایس پشاور ناصر خلیلی، ڈی ایس او ورکشاپ محمد ثقلین، اسسٹنٹ سپورٹس سیکرٹری طارق محمود، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو حافظ عمران بٹ، پاکستان ریلوے ٹیم کے کوچ محمد وقاص اور ٹیم مینیجر شیخ محمد انور ہمراہ ہیں۔